پنجاب کے عوام کو سستی چینی دینے کیلیے چینی بیرون ملک سے منگوائی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کو چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت درآمدی چینی سے اپنے اسٹاک میں اضافہ کرے گی اور درآمدی چینی سستے بازاروں اور خصوصی دکانوں پر کنٹرول ریٹ پر فروخت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت اس سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے چینی درآمد کرچکی ہے۔