LIVE

ملک میں ڈینگی کے مسلسل وار، شہروں میں کیسز بڑھنے لگے

ویب ڈیسک
September 30, 2021
 

خیبرپختونخوا سمیت پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ڈینگی کے 223 مریض سامنے آئے جن میں سےلاہور میں 167، راولپنڈی میں 35، قصور میں 4 اور نارووال میں 3 مریض شامل ہیں۔

ادھر اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 275 ہوگئی۔

پشاور کے دو سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 313 مثبت کیسز سامنے آئے۔

کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈینگی صاف پانی میں پرورش پاتا ہے، اپنے آس پاس یا گلی محلوں میں پانی ہرگز جمع نہ ہونے دیں اور جتنی ممکن ہو، احتیاط کریں۔