LIVE

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی: اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
September 30, 2021
 

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24.89 کروڑ ڈالرکم ہوکر 19 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے/ فائل فوٹو

کراچی: مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 25 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کم ہوئے اور ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 ستمبر کو 26 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 24.89 کروڑ ڈالرکم ہوکر 19 ارب 29 کروڑ ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 29 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6.85 ارب ڈالر رہے۔