LIVE

وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، شہباز گل

ویب ڈیسک
October 03, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ عمران خان نہ ایسے کام کرتے ہیں اور نہ ایسے کام کرنے والوں کو چھوڑتے ہیں، کوئی وزیر یا پی ٹی آئی والا ایسا کام کرے گا تو وہ جوابدہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، بیرون ملک کمپنی رجسٹر کرانے والے کا تعلق عمران خان سے جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، زمان پارک میں دو گھروں کا ایک جیسا ایڈریس ہے۔ 

خیال رہے کہ نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ مکمل ہو گئی ہیں۔

‘پنڈورا پیپرز’ میں پاناما پیپرز سے زیادہ پاکستانیوں کے نام شامل ہیں جبکہ یہ تحقیقات آج رات پیش کی جائیں گی۔