LIVE

نورا فتیحی نے نوجوانی میں کونسی نوکری کی تھی؟

ویب ڈیسک
October 06, 2021
 

اداکارہ نے اپنی ملازمت کے حوالے سے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کی__فوٹو فائل

بالی وڈ میں اپنے بے مثال ڈانس کی وجہ سے مشہور اداکارہ نورا فتیحی نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نوجوانی میں 'ویٹرس' کے طور پر کام کیا۔

اداکارہ نے بھارتی ٹیلی ویژن کے پروگرام Star vs Food میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی جوانی کے دنوں کی یاد تازہ کی۔

نورا نے بتایا کہ 16 سے 18 سال تک میں نے اضافی آمدنی کیلئے کینیڈا میں ایک ریسٹورینٹ میں بطور ویٹرس کام کیا، یہ ملازمت انتہائی مشکل تھی، اس کیلئے آپ کی شخصیت اچھی ہونی چاہیے اور ساتھ ہی گفتگو کی بھی بہترین صلاحیت ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کا حافظہ بھی اچھا ہو،کسٹمر کے موڈ کا پتا نہیں ہوتا لہٰذا ہر صورتحال کیلئے آپ کو ہمیشہ تیار رہنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نورا اس بات کا انکشاف کرچکی ہیں کہ انہوں نے اپنی سب سے پہلی نوکری ایک شاپنگ مال میں بطور ریٹیل سیلز ایسوسی ایٹ کی تھی جس وقت ان کی عمر 16 برس تھی اور یہ اسکول میں زیرِ تعلیم تھیں۔