LIVE

معروف بالی وڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ویب ڈیسک
October 07, 2021
 

بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کی شوٹنگ کے دوران  زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادکارہ نشرت بھروچا اپنی نئی فلم کے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ ڈانس کے دوران ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کے پروڈکشن اسٹاف کے مطابق اداکارہ اپنی آنے والی نئی فلم 'جان ہٹ میں جاری' کیلئے ہولی کے گانے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کے اچانک ان کے پاؤں میں موچ آگئی۔

پروڈکشن اسٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اداکارہ کو 3 سے 4 دن کے آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نشرت بھروچا پیار کا پنچ نامہ ، سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی اور ڈریم گرل جیسی مشہور  بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر  دکھا چکی ہیں۔