Time 10 اگست ، 2021
انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کیلئے حیدرآباد منتقل

بھارتی فملوں کے مشہور اداکار اورحالیہ دور کے بہترین ولن پراکاش راج اپنی فلم ڈی 44 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے— فوٹو:فائل
بھارتی فملوں کے مشہور اداکار اورحالیہ دور کے بہترین ولن پراکاش راج اپنی فلم ڈی 44 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے— فوٹو:فائل

بھارتی فملوں کے مشہور اداکار اورحالیہ دور کے بہترین ولن پراکاش راج اپنی فلم ڈی 44 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پراکاش راج ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کیلئے چنئی میں موجود تھے جہاں وہ شوٹنگ کے دوران زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہو ا کہ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراکاش راج کو علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے جہاں  مشہور آرتھو پیڈک سرجن ان  کے ہاتھ کی سرجری کریں گے۔

اس حوالے سے 56 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی۔

پراکاش راج نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک معمولی سا فریکچر ہوا ہے جس کا علاج کروانے کیلئے میں حیدرآباد جارہا ہوں۔ میں جلد ٹھیک ہوجاؤں گا پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، بس مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

واضح رہے کہ پراکاش راج  نے ساؤتھ انڈین فلموں اور بالی وڈ  میں  بہترین اداکار ی کرکے  مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔

2010 میں ریلیز ہونے والی فلم سنگھم میں پراکاش راج نے ولن کا کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

اس کے علاہ پراکاش راج کئی نیشنل فلم ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :