LIVE

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا

ویب ڈیسک
October 07, 2021
 

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کو ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لایا گیا، انہیں چلنے میں مشکل پیش آرہی ہے— فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ابتدائی قومی اسکواڈ میں شامل صہیب مقصود کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کو ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لایا گیا، انہیں چلنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صہیب مقصود کی شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا، صہیب مقصود کے ان فٹ ہونے کی صورت میں حیدر علی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ہیڈ کوچ  ثقلین مشتاق اور دیگر کوچز کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے جس میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی شرکت کی۔