LIVE

2 سال میں ڈیڑھ کروڑ ذیابیطس کے مریض، پاکستان تعداد میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک

ویب ڈیسک
October 09, 2021
 

پاکستان میں ذیابیطس کے مرض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف) نے انکشاف کیا کہ پاکستان ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ملک میں مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

2019 سے اب تک 2 سال کے دوران پاکستان میں ذیابیطس کےمریضوں میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ذیابیطس کے مرض میں اضافے کی بڑی وجوہات میں لوگوں کا جسمانی مشقت جیسی سرگرمیوں سے دور رہنا شامل ہے۔