LIVE

وزیراعظم کا رواں ماہ کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے دورے کا امکان

ایاز اکبر یوسف زئی
October 09, 2021
 

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے، ذرائع— فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کے رواں ماہ کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے 3 روزہ دورے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس 25 اکتوبر کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔