LIVE

پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اچانک سست کیوں ہوگئی؟ وجہ سامنے آگئی

علی عمران سید
October 11, 2021
 

25 ہزار کلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آگیا۔ 

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سستی کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگنے کا امکان ہے۔