LIVE

آریان کی گرفتاری، شاہ رخ کی بیٹی 'سہانا' منظر سے غائب کیوں؟

ویب ڈیسک
October 12, 2021
 

سہانا موجودہ صورتحال سے کافی زیادہ پریشان ہیں__فوٹو فائل

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے اب تک اداکار کی بیٹی سہانا خان کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اس بات کا پتا چلا ہے کہ سہانا اس وقت بھارت میں موجود نہیں ہیں، وہ اپنی تعلیم کیلئے بیرونِ ملک مقیم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سہانا ہر گھنٹے بھارت فون کرکے اپنی والدہ گوری خان سے آریان اور شاہ رخ کی صحت سے متعلق پوچھتی ہیں اور وہ موجودہ صورتحال کے سبب کافی زیادہ پریشان ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آریان کے منشیات لینے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو سہانا نے فوری طور پر اپنی والدہ کو فون کیا اور ان سے وطن واپس لوٹنے کی اجازت طلب کی جس پر گوری نے سخت لہجے میں سہانا کو وہیں رکنے کا حکم دیا۔

گوری خان نہیں چاہتیں کہ آریان کی وجہ سے سہانا یا ان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی روٹین میں کوئی خلل آئے۔

خیال رہے کہ منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔