LIVE

نیپال میں بس حادثہ، 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

ویب ڈیسک
October 12, 2021
 

حادثے کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے، حکام— فوٹو:فائل

نیپال کے شمال مغربی حصے کے پہاڑی علاقے میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے صوبے کرنالی کے ضلع موگو میں بس مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے حادثے کا شکار ہوئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بس کے اگلے ٹائر پنکچر ہونے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کے وقت بس میں 45 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔