LIVE

آریان کی گرفتاری: شوبز شخصیات کے بچے بھارت چھوڑرہے ہیں، کمال راشد کا دعویٰ

ویب ڈیسک
October 13, 2021
 

متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے: کے آر کے کا ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو

بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بالی وڈ شخصیات کے بچوں سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

کے آر کے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق متعدد شوبز شخصیات کے بچوں نے شاہ رخ کے بیٹے آریان کے واقعے کے بعد بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فلمی ناقد نے مزید لکھا کہ بالی وڈ اسٹارز کے بچے یہ سوچ رہے ہیں کہ اگر یہ سب آریان کے ساتھ ہوسکتا ہے تو یہ ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے کمال راشد کے ٹوئٹ کی حمایت کی اور بالی وڈ اسٹارز کے بچوں کو یہی مشورہ دیا۔