13 اکتوبر ، 2021
منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جیل میں ٹوائلٹ جانے سے بچنے کے لیے ٹھیک طرح سے کھانے پینے سے بھی گریز کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور جیل قواعد کے مطابق انہیں نئے قرنطینہ سیل میں رکھا گیا ہے لیکن وہ اس مشکل وقت میں جیل کے ٹوائلٹ استعمال کرنے سے کترارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آریان جیل میں ٹوائلٹ جانے کے خوف سے نہ کچھ کھارہے ہیں اور نہ پی رہے ہیں، جیل حکام اور انتظامیہ اس حوالے سے خاصے فکر مند ہیں اور انہیں عملے کی جانب سےباقاعدگی سے کھانے اور پینے کے حوالے سے کہا جارہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شاہ رخ خان بھی آریان خان کی صحت کے حوالے سے خاصے پریشان ہیں، دن بھر میں شاہ رخ کی جانب سے انتظامیہ کو آریان کی صحت جاننے کے لیے کئی فون کیے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ بیٹے کی گرفتاری کےبعد سے خود بھی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔
علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا ہے اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آریان خان کی جیل میں گزارے جانے والی زندگی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں صبح 6 بجے اٹھا کر 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر کا کھانا 11 بجے دیا جاتا ہے جس میں دال چاول شامل ہیں۔