LIVE

مہنگی ترین بولی کے باعث 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ

آمنہ عامر
October 13, 2021
 

حکومت کی جانب سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹینڈر چینی کی مہنگی ترین بولی موصول ہونےکے باعث منسوخ کیا گیا ہے، چینی کی درآمدکے لیے 689 ڈالر فی ٹن کم سے کم بولی موصول ہوئی، اس حساب سے  چینی کی پورٹ پر لینڈنگ 117 روپے فی کلو ہوتی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریباً 130 روپے فی کلو میں پڑتی، اس سے قبل آخری ٹینڈر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو  درآمدی چینی123 روپے کلو  میں پڑی تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک ہے۔