LIVE

بی اے پی ترجمان نے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان نے وزیراعلیٰ جام کمال پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کردیا۔

ترجمان بی اے پی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال نے مجھے میرے بیٹے کے ذریعے آفربھیجی، میرے بیٹے کو من پسند وزارت اور دیگرکی آفرکی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جام کمال میں اتنی جرات نہیں کہ آفر مجھے کرتے، ہم بھکاری نہیں کہ جام کمال سے کچھ مانگیں۔

ترجمان بی اے پی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فیصلے پر اٹل ہیں اور جام کمال کوجانا پڑے گا۔