پاکستان

مائنس جام کمال کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں، باپ کے ناراض ارکان کا دوٹوک جواب

وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، منظور کاکڑ، سینیٹر کہدہ بابر، سردار عبدالرحمان کھیتران، نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ پرویز خٹک نے ناراض اراکین سے افہام وتفہیم کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی تاہم اراض ارکان نے دوٹوک جواب دیا کہ مائنس جام کمال کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ان کی اپنی جماعت کے بھی ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

مزید خبریں :