LIVE

آریان خان کی بھکاری بچے سے سلوک کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 14, 2021
 

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی بھکاری بچے کے ساتھ سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آریان خان کی یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں آریان خان کو دیگر شوبز شخصیات کے ہمراہ ممبئی کے ایک ریسٹورینٹ سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران آریان خان اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے لیے آتے ہیں تو ایک بھکاری بچہ ان کے پاس آکر ان سے پیسوں کے لیے سوال کرتا ہے جس پر آریان اسے پیسے دے کر گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں۔