LIVE

پاکستان 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، ایشین کرکٹ کونسل کی توثیق

ویب ڈیسک
October 15, 2021
 

سری لنکا میں شیڈولڈ ایشیا کپ دو بار کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوچکا تھا— فوٹو:فائل

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کی 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی  کی توثیق کردی۔

ایشین کرکٹ کونسل  کا دبئی میں اجلاس ہوا جس کی صدارت کونسل کے صدر جے شاہ نے کی۔

اے سی سی کے اجلاس میں ایشیا کپ میزبانی کی توثیق کی گئی جس کے بعد 2022 کا ایشیا کپ سری لنکا اور 2023 کا پاکستان میں ہوگا۔

سری لنکا میں شیڈولڈ ایشیا کپ دو بار کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوچکا تھا جبکہ سری لنکا کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کی باری پاکستان کی تھی۔

اجلاس میں اے سی سی نے دونوں ملکوں کی میزبانی کی توثیق کی۔