LIVE

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم وزیراعظم پر برس پڑیں

ویب ڈیسک
October 16, 2021
 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان پر برس پڑیں۔

وفاقی حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت کا کچھ پتا نہیں،آج گئی کہ کل گئی۔

مریم نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کے پاس اے ٹی ایمز نہیں ہوتیں جو گھر کا خرچہ چلا سکے، ہرکوئی وزیراعظم کی طرح بنی گالہ میں نہیں رہتا۔

ان کا کہنا تھاکہ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں ملک کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا، حکومت نے خود اپنے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کرلی ہے۔