LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرش بولر کی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں

ویب ڈیسک
October 18, 2021
 

آئر لینڈ کے کرٹس چیمبر نے میچ کے 10 ویں اوور میں ناصرف ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فوٹو: کرکٹ آئرلینڈ

متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں آئرش بولر نے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر لیں۔

ابو ظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا۔

آئر لینڈ کے کرٹس چیمبر نے میچ کے 10 ویں اوور میں ناصرف ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کرٹس چیمپر نے 10 ویں اوور کی دوسری گیند پر پہلے ایکرمین کو آؤٹ کیا پھر اگلی دو گیندوں پر ٹین ڈوس ہیٹ اور اسکاٹ ایڈورڈز کو آؤٹ کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔