کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2021

ورلڈکپ: اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی جنگ، آئرلینڈ کا فاتحانہ آغاز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے گروپ اے کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ کافی اچھی ہے اس لیے وہ پہلے بیٹنگ کرکے اچھا اسکور کرنا چاہتے ہیں تاکہ مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

بشکریہ کرک انفو
بشکریہ کرک انفو

تاہم نیدرلینڈز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس چیمبر نے 4 وکٹوں پر چار وکٹیں حاصل کرکے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا راؤنڈ ابوظبی اور عُمان میں  جاری ہے جہاں آج بھی دو میچز شیڈول تھے۔

پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ چار ٹیمیں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں— فوٹو: کرک انفو
پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ چار ٹیمیں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں— فوٹو: کرک انفو

پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔

گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جب کہ عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دی تھی۔

پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ چار ٹیمیں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے 8 بڑی ٹیمیں موجود ہیں۔

مزید خبریں :