LIVE

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : سر لنکا نے نمیبیا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک
October 18, 2021
 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چوتھے میچ میں سر لنکا نے نمیبیا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سرلی لنکا کے کپتان  داسن شاناکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نمیبیا کے بیٹسمین سرلی لنکن بولرز کیخلاف پر اعتماد بیٹنگ نہ کرسکے اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نمیبیا کے 8 بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ، کریک ویلیمز 29، کپتان ایراسمس 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا نے 3 جبکہ لاہیرو کمارا اور ہراسنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

97 رنز کا ہدف سری لنکا نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 14 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

سرلی لنکا کے  بھانوکا راجاپکسا 42 اور اویشکا فرنینڈو کے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔