LIVE

سارہ اور فلک کی بیٹی کے نام کا مطلب کیا ہے؟

ویب ڈیسک
October 20, 2021
 

انسٹاگرام پر فلک شبیر کی جانب سے بیٹی عالیانہ کا ہاتھ تھامے میں ایک تصویر شیئر کی گئی: فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے بیٹی ’عالیانہ ‘کے نام کا مطلب بتادیا۔

انسٹاگرام پر فلک شبیر کی جانب سے بیٹی عالیانہ کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو بیٹی کے نام کے مطلب سے آگاہ کیا۔

بیٹی عالیانہ کا نام عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی عظیم، اونچے درجےاور نسب والی کے ہیں—فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

فلک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر درج کیپشن میں بتایا گیا کہ بیٹی عالیانہ کا نام عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی عظیم، اونچے درجے اور نسب والی کے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سارہ فلک کی جانب سے بیٹی عالیانہ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی رہی ہیں ۔