LIVE

ویڈیو: جِم میں شوہر کو لڑکی کے ساتھ دیکھ کر بیوی نے چپلوں سے درگت بنادی

ویب ڈیسک
October 20, 2021
 

میاں بیوی کے جھگڑے ہونا عام سی بات ہے لیکن کسی دوسری لڑکی کے سبب سرعام بیوی کی جانب سے شوہر کی پٹائی انتہائی غیر معمولی ہے۔

حال ہی میں ایک ایسے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ پر چپلیں برسادیں۔

خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اپنی بہن کے ساتھ جم میں دھاوا بول دیا۔

شروعات میں مذکورہ شخص کی اہلیہ نے شوہر کو خوب سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کردیے اور اسے برا بھلا کہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے الفاظ کی جنگ ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔

30 سالہ خاتون نے اپنی چپل اتار کر شوہر اور لڑکی کو چپلوں سے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے تبصرے پیش کرتے ہوئے خاتون کی اس حرکت کو انتہائی غیر مہذب قرار دیا۔