LIVE

ویڈیو: خوشی سے نہال جھومتی دلہن کار چلا کر ہال پہنچ گئی

ویب ڈیسک
October 20, 2021
 

شادی کی خوشی تو زیادہ تر دلہن دلہا کو  ہوتی ہی ہے لیکن شاید آج ہم آپ کو دلہن کی ایک ایسی ویڈیو دکھا رہے ہیں جو  شاید  آپ نے پہلے نہ دیکھی ہو۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عروسی لباس پہنے انتہائی خوش دلہن کو کار چلاتے اور  جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔


ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن کے مطابق دلہن کو جب شادی کے مقام تک پہنچنے کا انتظار نہ ہو رہا ہو تو سب کچھ ہاتھ میں لیے خود پہنچ جائے۔

شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔