LIVE

لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی گئی

احمد فراز
October 21, 2021
 

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی نقل جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔

وزارت داخلہ نے لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری طور پر انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش کی ہدایت لاہور میں ایک کالعدم جماعت کےاحتجاج کے باعث کی گئی ہے۔