LIVE

بارشیں برسانے والی ہوائیں آج شام ملک میں داخل ہوں گی

ویب ڈیسک
October 22, 2021
 

بارشیں برسانے والی مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دن تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج شام سے تیز آندھی اور تیز بارش ہو سکتی ہے جب کہ  اتوار تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ اس دوران گلگت بلتستان،کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ آج اورکل رات اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں موسلادھاربارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔