LIVE

لاہور: سروسزاسپتال میں ڈینگی کی مریضہ انتقال کرگئی

ویب ڈیسک
October 23, 2021
 

لاہو ر کے سروسزاسپتال میں ڈینگی کی مریضہ انتقال کرگئی۔ —فوٹو: فائل

لاہو ر  کےسروسزاسپتال میں ڈینگی کی مریضہ انتقال کرگئی۔

ورثاء نے الزام لگایا ہےکہ اسپتال انتظامیہ نے وینٹی لیٹرمہیا کرنےسےانکارکردیا تھا اس وجہ سے مریضہ کا انتقال ہوا۔

دوسری جانب ایم ایس سروسز اسپتال کا مؤقف ہے کہ وینٹی لیٹرصرف کورونا مریضوں کےلیےہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی وائرس سے اب تک 25 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے  12 کا تعلق لاہور سے ہے ۔