LIVE

'اب آرام ہوا'، نیوزی لینڈ کے شائقین کی اردو بولتے ہوئے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 27, 2021
 

سکیورٹی کو جواز بناکر دورہ پاکستان منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی ہار کے سوشل میڈیا پر کل سے کافی چرچے ہیں۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد گراؤنڈ میں بھی سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے لگائے گئے۔

اسی حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں نیوزی لینڈ کے شائقین اردو زبان میں بولتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں پاکستانی شہری کہتا ہے کہ سکیورٹی کا مسئلہ حل ہوا جس پر پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے شائقین ہم آواز ہوکر کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ اب آرام ہوا، اس پر نیوزی لینڈ کے حمایتی کہہ رہے ہیں کہ ہوا۔ وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کیا جارہا ہے۔