LIVE

عجیب و غریب جسم اور دو سر رکھنے والے بچھڑے کی پیدائش

ویب ڈیسک
October 29, 2021
 

گائے کے مالک کا بتانا ہے کہ بچھڑا پیدائشی طور پر مردہ پیدا ہوا اور یہ اس گائے کا پہلا بچہ تھا/ فوٹو سوشل میڈیا

روس میں عجیب و غریب جسم اور دو سر رکھنے والا بچھڑا پیدا ہوا جو پیدائشی طور پر مردہ تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر خاکاسیا میں ایک کسان اس وقت حیران رہ گیا جب اس کی گائے نے ایک ایسے دوسر والے مردہ  بچھڑے کو جنم دیا جس کا جسم سور سے مشابہت رکھتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  سور کے جسم سے مشابہت رکھنے والے اس بچے کی پیدائش رواں ماہ کے شروع میں ہوئی تھی۔

بچھڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچھڑے کا جسم سور کی طرح گلابی ہے البتہ اس کے دو سر ہیں جو گائے کے بچے کی طرح ہی ہیں۔

گائے کے مالک کا بتانا ہے کہ بچھڑا پیدائشی طور پر مردہ پیدا ہوا اور یہ اس گائے کا پہلا بچہ تھا۔