LIVE

ورلڈ کپ میں بھارت کو دوسری شکست: ٹوئٹر پر آئی پی ایل پر پابندی کا ٹرینڈ چل گیا

ویب ڈیسک
October 31, 2021
 

فوٹو: ای ایس پی این

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی ٹیم کو مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی کا ٹرینڈ چل گیا۔

فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی شائقین نے بھی اپنی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی پر غصہ نکالتے ہوئے آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ کردیا ۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔