LIVE

کیا ایلون مسک عوام کےکہنے پر 10 فیصد شیئرز فروخت کردینگے؟

ویب ڈیسک
November 07, 2021
 

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک  نے 10 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام سے رائے مانگ لی۔

الیکٹرک کارکمپنی کے مالک نے ٹوئٹر  پر عوام سے رائے مانگی اور چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں کی رائے آگئی۔

54  فیصد نے کہاکہ شیئرز بیچ دیں جب کہ تقریباً 46 فیصد نے منع کردیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایلون مسک نے دنیا میں بھوک کے خاتمے کیلئے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز کھڑے کھڑے بیچنے کی مشروط پیشکش کی تھی۔

گزشتہ دنوں عالمی ادارہ خوراک نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں بھوک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے 6 ارب ڈالرز کی رقم درکار ہے۔

اس پر ایلون مسک نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ خوراک ان کے ٹوئٹر تھریڈ پر وضاحت کر دے کہ 6 ارب ڈالر سے دنیا میں بھوک کا مسئلہ کیسے حل ہو سکتا ہے تو وہ کھڑے کھڑے ٹیسلا کمپنی میں اپنے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز بیچنے پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جو 6 ارب ڈالر دیں گے اس کے حسابات کی جانچ پڑتال کھلی ہونی چاہیے تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔