LIVE

حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا

ایاز اکبر یوسف زئی
November 10, 2021
 

وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادارہ شماریات کو ماہانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد رواں ہفتے سے شماریات ڈویژن مہنگائی پرہفتہ وار رپورٹ جاری نہیں کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ فیصلے کے مطابق ادارہ شماریات مہنگائی پررپورٹ ماہانہ جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی سے متعلق اعداد وشمارکابینہ بریفنگ میں شامل کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔