انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ آج بھی ایک روپیہ 54 پیسے بڑھا ہے۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 175 روپے 73 پیسے رہا۔
رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 5 روپے 72 پیسے بڑھی ہے جبکہ رواں مالی سال یکم جولائی سے 12 نومبر تک ڈالر انٹر بینک میں 18 روپے 19 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو ایک روپیہ پچاس پیسے اضافے سے ایک سو اٹھہتر روپے ہے۔