وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق کرکٹر شعیب اختر اور اینکرپرسن نعمان نیاز کی صلح پر شاعرانہ انداز میں ردعمل دیا ہے۔
فواد چوہدری نے شعر ’دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں‘ ٹوئٹ کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیاہےکہ سوشل میڈیا اب اتنابڑا ہےکہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں۔
وزیراطلاعات نے شعیب اختراور نعمان نیازکےہمراہ لی گئی تصویربھی شیئر کی۔
خیال رہے کہ سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔