LIVE

جمائما کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے

ویب ڈیسک
November 14, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے بھائی اور برطانوی وزیر زیک گولڈ اسمتھ کروڑوں کے ٹیکس نا دہندہ نکلے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گولڈ اسمتھ خاندان کی اسپین میں 2 پراپرٹی کمپنیوں پر ٹیکس اور جرمانوں کی مد میں 2 کروڑ 40 لاکھ یورو واجب الادا ہیں۔

اسپین کی عدالت نے گولڈ اسمتھ خاندان کی پراپرٹیزکی ڈیل کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے حال ہی میں فرانس میں ان پراپرٹیز  پر چھٹیاں گزاری تھیں۔