LIVE

سشانت سنگھ راجپوت کے 5 رشتے دار ٹریفک حادثے میں ہلاک

ویب ڈیسک
November 16, 2021
 

ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائی میں ایک گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے— فوٹو: بھارتی میڈیا

آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے 5 رشتے دار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائی میں ایک گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

واقعے منگل کی صبح پیش آیا جب یہ لوگ ہریانہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس او پی سنگھ کی بہن کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد پٹنہ سے جاموئی واپس آرہے تھے۔

خیال رہے کہ اوپی سنگھ کی اہلیہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن ہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد اداکار کے دور کے رشتے دار تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں گاڑی بھی بری طرح تباہ ہوگئی۔