LIVE

کورونا کے خطرے کو 90 فیصد کم کرنیوالی اینٹی وائرل ’گولی‘

ویب ڈیسک
November 17, 2021
 

عالمی وبا کورونا کےخلاف موت کے خطرے کو 90 فیصد کم کرنے والی گولی  پیکسلووڈ کے استعمال کے لیے اقدامات میں تیزی آگئی ہے۔

دوا ساز امریکی کمپنی فائرز  نے اپنی گولی پیکسلووڈ ( Paxlovid)  کورونا مریضوں کو دینےکے لیے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو منظوری کی درخواست دےدی ہے۔

کلینکل ٹرائل کےمطابق پیکسلووڈ اسپتال میں داخلے یا موت کے خطرے کو 90 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظوری ملنےکی صورت میں اینٹی وائرل گولی چندہفتوں میں میڈیکل اسٹورز   پر دستیاب ہو گی۔