LIVE

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبرکو ہوگا

انیبہ ضمیر شاہ
November 17, 2021
 

رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 19 نومبرکو ہوگا، اس مرتبہ چاند کو جزوی گرہن لگےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکےگا، اس کے علاوہ ایشیا سمیت شمال اور مغربی افریقا میں بھی چاندگرہن دیکھا جاسکےگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  چاندگرہن کا  آغاز  پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر ہوگا، چاند کو جزوی گرہن 12 بجکر 19 منٹ پر لگےگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا، چاند گرہن کا مکمل اختتام 5 بج کر4 منٹ پر ہوگا۔