LIVE

ناسا نے دھوئیں میں لپٹے نئی دہلی کی سیٹیلائٹ تصویر جاری کردی

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی سیٹیلائٹ تصویر جاری کردی۔

ناسا نے تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شمالی علاقوں میں فصلوں میں لگی آگ کے دھوئیں نے دہلی کو لپیٹ میں لے  لیا ہے۔

ناسا کے مطابق بھارت میں فصلوں کو لگنے والی آگ نے فضائی آلودگی کی سطح بڑھانے میں کردار ادا کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ کوئلوں کے استعمال پرپابندی کےباوجود بھارت اسموگ پرقابو پانے میں ناکام رہا، بھارت کی نااہلی کے باعث پنجاب میں اسموگ سے اثر پڑ رہا ہے۔