LIVE

ملک میں مہنگائی کی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
November 19, 2021
 

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں 27 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی اوسط 20 روپے 66 پیسے فی کلو اور گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا جبکہ دال مونگ 2 روپے 59 پیسے فی کلو اور دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دودھ، انڈے، دہی، بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔