LIVE

لاہور: مخالفین کی عدالت کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

ویب ڈیسک
November 22, 2021
 

لاہور میں سیشن عدالت کے باہر مخالفین نے باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں مخالفین نے دو افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے باپ بیٹے ہیں جن کے خلاف کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جب کہ دونوں عبوری ضمانت پر ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔