LIVE

اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کا خواتین کے ہمراہ تھانے پر دھاوا، 2 ساتھی چھڑا کرلےگئیں

ویب ڈیسک
November 22, 2021
 

لاہور میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری نے ساتھی خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پر دھاوا بول دیا اور اپنے 2 ساتھیوں کو پولیس سے چھڑواکر لےگئیں۔ 

پولیس کے مطابق گزشتہ رات گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کےگھر سالگرہ پارٹی میں شور شرابےکی اطلاع ملی تھی، شکایت پر پولیس پہنچی تو دعا چوہدری اور وہاں موجود لوگوں نے اہلکاروں سے تکرارکی۔

 پولیس دو افراد عدنان اور عبداللہ کو پکڑ کر تھانے لے گئی، کچھ دیر بعد دعا چوہدری چند خواتین کے ہمراہ تھانہ گرین ٹاؤن پہنچیں اور دونوں ساتھیوں کو زبردستی چھڑوا کرلےگئیں۔

 پولیس کے مطابق واقعےکے خلاف 7 خواتین سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر کے مطابق دعا چوہدری نے فضا،کائنات، سحر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا بولا  اور دو ساتھیوں کو پولیس سے چھڑوا کر لے گئیں۔