پاکستان
Time 13 نومبر ، 2021

لاہور میں اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر فائرنگ

لاہور  میں اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پرفائرنگ کردی گئی،گولیاں لگنے سےگاڑی کو نقصان پہنچا تاہم شیزابٹ محفوظ رہیں۔

پولیس کےمطابق اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ کی کارپر نصیرآباد کے علاقےمیں فائرنگ کی گئی، گولیاں لگنے سےگاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اداکارہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

پولیس نے شیزابٹ کے بھائی راشد علی کی مدعیت میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ ملزمان عبدالحمید عرف مٹھو بٹ اور راؤ ذوالفقار،  شیزا بٹ کو اپنے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے پر مجبور کرتے اور موبائل فون پر دھمکیاں دیتے تھے۔ 

 سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :