LIVE

پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت، بنگلادیشی شہریوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی

ویب ڈیسک
November 22, 2021
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھائی اور شائقین کرکٹ میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ، وہیں بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں بھی بنگلا فینز کی جانب سے غیر معمولی مقبولیت اور پذیرائی دیکھنے کو ملی۔

 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بنگلا دیشی کراؤڈ پاکستانی ٹیم کو  گراؤنڈ میں بھرپور سپورٹ کرتے دکھائی دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم  گراؤنڈ سے ہوٹل کی طرف جارہی ہے  اور سڑک  پر ہر طرف  بنگلا دیشی عوام  پاکستانی کرکٹرز سے اظہار عقیدت کیلئے سڑکوں پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان ٹیم نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔