LIVE

گیس بحران شدید، کراچی سے پشاور تک چولہے ٹھنڈے ہوگئے

ویب ڈیسک
November 23, 2021
 

ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کراچی سے  پشاور  تک گیس غائب  ہے۔

سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی  گیس کی کمی کے مسئلے نے عوام کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، صبح کے آغاز سے دن کے اختتام تک کہیں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے تو کہیں گیس کا کوئی نام و نشان نہیں جس کے باعث  بچے بڑے ناشتے کے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبور  ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی شدید  لوڈشیڈنگ سے  شہری دہائی دینے پر مجبور ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہر بار باہر سے کھانا خریدنے کی سکت نہیں۔