Time 22 نومبر ، 2021
پاکستان

حیدرآباد میں بھی گیس نایاب، شہری سخت پریشانی کا شکار

ملک کے دیگر شہروں کی طرح  حیدرآباد کے شہری بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں جس کے باعث  شہری صبح کی چائے،  ناشتہ اور گھر کے کھانے کو ترس گئے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق حیدرآباد کے شہری ان دنوں گیس کے بحران کے سبب پریشانی کا شکار ہیں،  شہر کے مختلف علاقوں لطیف آباد،  وحدت کالونی،  کچا قلعہ،  شاہ فیصل کالونی،  پریٹ آباد اور  کالی موری سمیت بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ بعض علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف کچھ گھنٹے ہی گیس دستیاب ہے جس کے سبب بچوں کو اسکول اور مردوں کو کام پر ناشتہ کے بغیر جانا پڑتا ہے۔

شہری گیس لوڈشیڈنگ کے سبب لوگ ہوٹلوں سے کھانا خریدنے پر مجبور ہیں لیکن ہوٹل مالکان بھی گیس بحران کے سبب پریشان ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ  ایک ہفتے سے گیس نہیں آرہی، بچے بھوکے اسکول جاتے ہیں، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں سے کھانا خریدنا مزید مشکلات کا باعث ہے۔

مزید خبریں :