پاکستان
Time 21 نومبر ، 2021

کراچی میں ہزاروں گیزر آن ہونے سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ ہوگیا

ڈسٹری بیوشن لائنوں کے آخر میں واقع علاقوں میں گیس پریشر کم ہوسکتے ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی— فوٹو:فائل
ڈسٹری بیوشن لائنوں کے آخر میں واقع علاقوں میں گیس پریشر کم ہوسکتے ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی— فوٹو:فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس گی سی) نے کراچی میں گیس قلت پر بیان جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ہزاروں گیزر آن ہونے سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ ہو گیا جبکہ بلوچستان میں بھی سردیوں میں گیس کی اضافی مانگ ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اتوار کے روز سی این جی اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند کرنی پڑی۔

سوئی سدرن کے مطابق کچھ علاقوں میں گیس کے کم پریشر کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن لائنوں کے آخر میں واقع علاقوں میں گیس پریشر کم ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ موسم کی تبدیلی کے علاوہ بھی شہر میں گیس کی قلت ہے اور مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔

مزید خبریں :